ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی ملازمین کو اب ملے گا1فیصد اضافی مہنگائی بھتہ،کابینہ نے دی منظوری

مرکزی ملازمین کو اب ملے گا1فیصد اضافی مہنگائی بھتہ،کابینہ نے دی منظوری

Tue, 12 Sep 2017 21:14:39    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت نے مرکزی ملازمتوں کے لیے 1فیصد اضافی مہنگائی بھتہ کو منظوری دی ہے۔ملازمین اور پنشن ہولڈروں کویہ اضافی مہنگائی بھتہ اسی سال یکم جولائی سے ملے گا۔حکومت نے کہا کہ بڑھتی ہوئی افراط زر کی وجہ سے مرکزی ملازمین کو 1فیصد اضافی مہنگائی بھتہ دیا جا رہا ہے۔یہ تنخواہ بنیادی پے ؍پنشن پر موجودہ الاؤنس کے علاوہ ملے گا۔فی الحال مرکزی ملازمین کو4 فیصد اضافی بھتہ ملتاہے۔مرکزی حکومت کے ڈی اے بڑھانے کے اس فیصلے کافائدہ 61لاکھ پنشن ہولڈروں کوملنے کااندازہ ہے۔اس سے پہلے مارچ میں مرکزکی مودی حکومت نے اپنے مہنگائی بھتے میں2فیصد کااضافہ کیاتھا۔یہ یکم جنوری2017سے نافذہواتھا۔مہنگائی بھتہ اور مہنگائی راحت کارکنوں اور پنشن ہولڈروں کوان کی آمدنی پرافراط زر کے اثرات کو کم کرنے کیلئے دیاجاتاہے۔حکومت اپنے ملازمین کومہنگائی راحت دلانے کیلئے سال میں دوبارمہنگائی بھتہ بڑھاتی ہے۔مرکزی ملازمین کواضافی ڈی اے کا فائدہ تومل گیاہے،اب ان کی نظرکم ازکم اجرت کولے کرآنے والے فیصلے پرہے۔دراصل مرکزی ملازمین کی کم سے کم اجرت 18ہزار روپے ہے،اب حکومت اسے20ہزارروپے کرنے کی تیاری کررہی ہے،حالانکہ اس پرکابینہ کی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔


Share: